• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

صحافی اے ٹی نظامی کا کورونا وائرس کے باعث انتقال

شائع June 28, 2020

معروف صحافی ابو طالب نظامی جو اے ٹی نظامی کے نام سے جانے جاتے تھے کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 88 سالہ صحافی کے انتقال سے متعلق ان کے اہلخانہ اور دوستوں نے بتایا۔

ان کی بیوہ نزہت نظامی نے بتایا کہ چند روز قبل ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تو وہ گھر میں خود ساختہ آئسولیشن میں چلے لیکن ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد وہ 25 جون کو انتقال کرگئے۔

اے ٹی نظامی کی تدفین طارق روڈ قبرستان میں ہوئی۔

انہوں نے کئی اخبارات میں سینئر عہدوں پر کام کیا تھا اور وہ ڈان میڈیا گروپ کے ڈیلی حریت کے سٹی ایڈیٹر بھی رہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انتظامی امور دیکھ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024