وائرس کے مزید پھیلاؤ سے معاشی مسائل بڑھیں گے، ایران
ایران نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نہیں رکا تو ملک کے معاشی مسائل مزید خراب ہوجائیں گے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ 'یہ کہنا درست ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی معاشی پریشانیوں کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ضروری ہے'۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے عدلیہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ 'لیکن اس بیماری میں غفلت اور نمایاں پھیلاؤ کی صورت میں معاشی مسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔