• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شفاعت علی اور بلال مقصود بھی کورونا سے صحت یاب

شائع June 26, 2020
کامیڈین و میزبان میں رواں ماہ کے آغاز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
کامیڈین و میزبان میں رواں ماہ کے آغاز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

ملک میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ وبا میں مبتلا مریضوں کے صحت یاب ہونے میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 26 جون کی سہ پہر تک ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 84 ہزار 164 تک جا پہنچی تھی۔

پاکستان میں 26 جون کی سہ پہر تک کورونا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 895 تک جا پہنچی تھی جب کہ اموات کی تعداد 3989 ہوچکی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے کے آخری دنوں میں ملک بھر سے نئے کورونا کیسز میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ آنے والے دنوں میں کیسز میں مزید کمی ہوگی۔

کورونا میں مبتلا ہونے والے دیگر افراد کی طرح شوبز شخصیات بھی صحت مند ہو رہی ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 کے قریب شوبز شخصیات کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

کورونا کو شکست دینے والی نئی شوبز شخصیات میں کامیڈین و میزبان شفاعت علی اور گلوکارہ بلال مقصود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا ہونے والی تقریباً تمام شوبز شخصیات صحت یاب

شفاعت علی میں رواں ماہ کے آغاز میں 7 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

شفاعت علی نے 18 جون کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ 19 جون کو کیا جائے گا اور انہوں نے قرنطینہ میں 2 ہفتے گزار لیے ہیں۔

شفاعت علی مداحوں سے منفی ٹیسٹ آنے کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور 25 جون کو انہوں نے نئی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

شفاعت علی نے اپنی ٹوئٹ میں صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا جب کہ مداحوں کو وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔

شفاعت علی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو کہا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر زندگی کا ہر دن انسان کے لیے ایک بونس اور تحفہ ہے۔

اداکار نے نیک خواہشات کرنے والے افراد کے لیے لکھا کہ وہ ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

شفاعت علی کی طرح گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ صحت مند ہیں اور وہ قرنطینہ سے باہر آگئے تاہم انہوں نے واضح طور پر کورونا کے ٹیسٹ منفی آنے کا نہیں بتایا۔

بلال مقصود نے ایک ہفتہ قبل مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ قرنطینہ میں ہیں۔

گلوکار نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان میں کب کورونا کی تشخیص ہوئی، تاہم انہوں نے 25 جون کو اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ صحت مند ہیں اور وہ قرنطینہ سے باہر آگئے۔

بلال مقصود نے بھی دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ان سے قبل اداکارہ روبینہ اشرف، ندا یاسر، یاسر نواز، ابرارالحق، واسع چوہدری اور نوید رضا سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024