• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اپنی انڈسٹری میں اقربا پروری پرکیا خیال ہے؟ عفت عمر کا سوال

شائع June 25, 2020
اداکارہ کی ٹوئٹ پر تاحال شوبز شخصیات نے کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی ٹوئٹ پر تاحال شوبز شخصیات نے کوئی رد عمل نہیں دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی شوبز ستارے، سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا میں ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے بہت چرچے ہو رہے ہیں اور لوگ کھل کر بولی وڈ میں ٹیلنٹڈ اداکاروں کو نظر انداز کرنے پر بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اگرچہ بولی وڈ میں اقربا پروری کے مسئلے پر خود بھارتی اداکار اور وہاں کے لوگ بھی کھل کر بول رہے ہیں مگر ساتھ ہی بھارتی شوبز انڈسٹری پر پاکستانی لوگ بھی باتیں کر رہے ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے بولی وڈ میں اقربا پروری پر بات کرنے پر اداکارہ عفت عمر نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے اپنی انڈسٹری میں اس عمل پر بات کی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ’اقربا پروری ہمیشہ سے ہورہی ہے اور آپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے‘

عفت عمر نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری اور کافی ود کرن میں اقربا پروری پر بات کرنے والے پاکستانی شوبز شخصیات کا اپنی انڈسٹری میں اقربا پروری پر کیا خیال ہے؟

ادکارہ سے مداحوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو سامنے لایا جائے—اسکرین شاٹ
ادکارہ سے مداحوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو سامنے لایا جائے—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا کبھی سوچا ہے کہ پاکستان میں کتنے اداکار ہیں؟

مزید پڑھیں: سارہ علی کا اقربا پروری کے تحت مواقع حاصل کرنے کا اعتراف

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر مزید بات کرنے سے گریز کیا، تاہم ان کی ٹوئٹ پر لوگوں نے کمنٹس کیے اور ان سے مطالبہ کیا کیوں نہ اقربا پروری کو فروغ دینے والے افراد کو سامنے لایا جائے؟

عفت عمر کی ٹوئٹ پر کسی بھی شوبز شخصیت نے کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم ان سے قبل بھی دبے الفاظ میں پاکستانی انڈسٹری میں بھی اقربا پروری پر بات ہوتی رہتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024