• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کورونا میں مبتلا ہونے والی تقریباً تمام شوبز شخصیات صحت یاب

شائع June 25, 2020
ندا یاسر، یاسر نواز اور نوید رضا صحت یاب ہوچکے—فائل فوٹو: فیس بک
ندا یاسر، یاسر نواز اور نوید رضا صحت یاب ہوچکے—فائل فوٹو: فیس بک

ملک میں جہاں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور یومیہ ڈھائی سے 3 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے، وہیں ملک میں وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کورونا سے شوبز کی معروف شخصیات بھی متاثر ہوئی تھیں ، جن میں سے زیادہ تر صحت یاب ہوچکی ہیں جب کہ کچھ شخصیات کو امید ہے کہ وہ بھی جلد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

اب تک ایک درجن سے زائد شخصیات کورونا کو شکست دے چکی ہیں جن میں سے گزشتہ 10 دن کے اندر ہی نصف درجن کے قریب شخصیات کورونا سے صحت یاب ہوئی ہیں۔

ابرارالحق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و گلوکار ابرارالحق میں گزشتہ ماہ 31 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق کورونا وائرس کا شکار

قرنطینہ کے دوران بھی ابرارالحق آن لائن کام کرتے دکھائی دیے تھے تاہم اب ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

ابرار الحق نے 24 جون کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ کورونا سے صحت یابی کے بعد آج پہلے دن دفتر کام پر پہنچے ہیں۔

گلوکار نے کورونا سے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ عوام کی دعاؤں کی بدولت ہی جلد صحت یاب ہوئے ہیں۔

واسع چوہدری

ابرارالحق سے قبل اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی چند دن قبل کورونا سے صحت یاب ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: واسع چوہدری بھی کورونا کا شکار

واسع چوہدری میں بھی رواں ماہ 8 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔

واسع چوہدری کا دوسرا کورونا ٹیسٹ 17 جون کو مفنی آیا اور انہوں نے صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاسر نواز و ندا یاسر

میزبان واسع چوہدری سے قبل اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ میزبان و ادکارہ ندا یاسر بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ندا یاسر اور یاسر نواز میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: ندا یاسر و یاسر نواز میں کورونا وائرس کی تصدیق

دونوں اداکاروں نے 15 جون کو دوبارہ ٹیسٹ کرایا تھا جو خوش قسمتی سے منفی آیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کورونا سے صحت یابی کے بعد یاسر نواز اور ندا یاسر نے ڈاؤ ہسپتال میں بلڈ پلازما بھی عطیہ کیا تھا اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اپنا پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

روبینہ اشرف

یاسر نواز اور ندا یاسر کی طرح سینئر اداکارہ روبینہ اشرف بھی حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئی ہیں۔

روبینہ اشرف میں بھی گزشتہ ماہ مئی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم انہوں نے خود کو کورونا ہونے کی تصدیق رواں ماہ 3 جون کو کی تھی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا کی تصدیق

کورونا کی تشخیص کے بعد 8 جون کو روبینہ اشرف کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں کہ ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا مگر اداکارہ نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

تین دن قبل ہی روبینہ اشرف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

روبینہ اشرف کی بیٹی نے بھی والدہ کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جب کہ اداکارہ کے شوہر نےمیڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، تاہم وہ کچھ دن تک ہسپتال میں رہیں گی۔

نوید رضا

ان سے قبل اداکار نوید رضا بھی کورونا سے رواں ماہ 11 جون کو صحت یاب ہوگئے تھے۔

نوید رضا میں بھی 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق

قرنطینہ کے دوران بھی انہوں نے مداحوں سے کورونا کو مذاق نہ سمجھنے اور احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نوید رضا کا دوسرا ٹیسٹ 10 جون کو کیا گیا تھا جو خوش قسمتی سے منفی آیا۔

شفاعت علی

کامیڈین و میزبان شفاعت علی میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں 7 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: شفاعت علی میں کورونا کی تشخیص

شفاعت علی نے 18 جون کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ 19 جون کو کیا جائے گا اور انہوں نے قرنطینہ میں 2 ہفتے گزار لیے ہیں۔

شفاعت علی مداحوں سے منفی ٹیسٹ آنے کے لیے دعا کی اپیل کی تھی تاہم مذکورہ ٹوئٹ کے بعد کامیڈین نے اپنے ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے کوئی ٹوئٹ نہیں کی اور نہ ہی مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے مزید آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024