• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداحوں کا اشنیٰ شاہ کو کنگنا رناوٹ کے بجائے حلیمہ سلطان بننے کا مشورہ

شائع June 24, 2020
اشنیٰ شاہ نے مداحوں سے ارطغرل غازی کی مقبولیت پر سوال کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اشنیٰ شاہ نے مداحوں سے ارطغرل غازی کی مقبولیت پر سوال کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اپریل کے آخر سے نشر کیے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی 60 سے زائد قسطیں نشر ہوجانے کے باوجود تاحال اس پر شوبز شخصیات میں بحث جاری ہے۔

ترک ڈرامے کے آغاز پر جہاں کئی شوبز شخصیات ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کرتی دکھائی دیں، وہیں کچھ شخصیات نے ڈرامے کو پاکستانی ثقافت قرار دیے جانے پر بھی اعتراض کیا۔

تاہم اس باوجود ارطغرل غازی کی مقبولیت ہر گزرتے دن بڑھتی جا رہی ہے اور پاکستانی شائقین ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کے سحر میں گرفتار ہوتے جارہے ہیں۔

ڈرامے کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف اداکارہ اشنیٰ شاہ نے 2 روز قبل ایک ٹوئٹ میں سوال کیا کہ اطغرل غازی صرف پاکستان میں ہی اتنا مقبول ہوا ہے یا اس سے قبل وہ ترکی اور دیگر ممالک میں بھی مقبول ہوچکا تھا؟

اشنیٰ شاہ کی ٹوئٹ پر کئی افراد نے کمنٹس کیے اور اداکارہ کی جانب سے ڈرامے کی شہرت پر اعتراض کو جلن قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شان نے ’ارطغرل غازی‘ کو کلاسک ’ماسٹر پیس‘ قرار دے دیا

تاہم اداکارہ نے ایسی تنقید پر کمنٹس کے دوران وضاحت کی کہ وہ ارطغرل غازی ڈرامے کی مخالفت نہیں کر رہیں۔

انہوں نے ڈرامے کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارطغرل غازی بڑے بجٹ کا سلطنت عثمانیہ کی کہانی کے گرد گھومتا ڈراما ہے۔

اشنیٰ شاہ کی ٹوئٹ پر اداکارہ ارمینا خان نے بھی کمنٹ کیا اور انہیں بتایا کہ بعض پاکستانی لوگ ارطغرل غازی جیسے شاندار ڈرامے کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کی طرح کچھ لوگ ڈرامے سے حسد بھی کر رہے ہیں۔

تاہم بعض افراد نے اشنیٰ شاہ کے سوال پر ان کی حمایت میں بھی کمنٹ کیے جبکہ ایک شخص نے انہیں ایسا سوال اٹھانے پر بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ سے تشبیہ دی۔

ایک مداح نے اشنیٰ شاہ کے ارطغرل غازی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کمنٹ کیا کہ انہیں اداکارہ کے روپ میں مستقبل کی کنگنا رناوٹ نظر آ رہی ہے۔

مداح کے کمنٹ پر اداکارہ نے بھی بھارتی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاش وہ ان جیسی بن سکتیں۔

یہی نہیں بلکہ اشنیٰ شاہ کو کچھ افراد نے یاد دلایا کہ اگرچہ کنگنا رناوٹ اچھی اور باصلاحیت اداکارہ ہیں مگر وہ کٹر ہندو اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی ہیں۔

وہیں ایک مداح نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں کنگنا رناوٹ بننے کے بجائے حلیمہ سلطان بنیں۔

خیال رہے کہ حلیمہ سلطان ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مرکزی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

اشنیٰ شاہ کو مداحوں نے حلیمہ سلطان بننے کا مشورہ دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اشنیٰ شاہ کو مداحوں نے حلیمہ سلطان بننے کا مشورہ دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024