گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد متاثر
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 11 لوگ متاثر ہوئے جس کے بعد وہاں مجموعی تعداد ایک ہزار 326 سے بڑھ کر ایک ہزار 337 تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ایک اور فرد وائرس سے انتقال کرگیا جس سے یہ تعداد 22 سے بڑھ کر 23 تک ہوگئی۔