• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیجنڈ ریسلر نے آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ لے لی

شائع June 24, 2020 اپ ڈیٹ June 28, 2020
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انڈر ٹیکر نے بظاہر 3 دہائیوں کے کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

مارک کالاوے المعروف انڈرٹیکر کا کہنا تھا 'اب ان کے اندر رنگ میں واپسی کی کوئی خواہش نہیں'۔

55 سالہ ریسلر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ڈاکو مینٹری میں ڈھکے چھپے الفاظ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا 'اب میرے لیے کچھ فتح کرنے کے لیے باقی نہیں رہا'۔

تاہم ریسلر یا ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

انڈر ٹیکر کو ڈیڈمین کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری دی لاسٹ رائیڈ میں کیرئیر پر بات کی۔

انہوں نے حال ہی میں ریسل مینیا میں اے جے اسٹائلز کے خلاف میچ پر بھی بات کی، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو 'زندہ دفن' کردیا تھا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے تھے۔

انڈر ٹیکر نے کہا 'وہ ایک بہترین لمحہ تھا، ضروری نہیں آپ ہمیشہ ایسے لمحات کو حاصل کرسکیں، اگر ایک یکیرئیر کا کوئی مثالی اختتام ہوسکتا ہے، تو یہ وہی لمحہ تھا'۔

انہوں نے کہا 'اب وقت ہے کہ کاؤ بوائے صحیح معنوں مٰں چلا جائے، میں رنگ کے اندر کی بجائے اس سے باہر اس سے زیادہ بہتر کام کرسکتا ہوں، اب میں اس مقام پر ہوں جہاں اسے قبول کرسکتا ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک آخری میچ کے لیے واپس آنے کا سوچ سکتے ہیں، مگر اس کا فیصؒہ وقت کرے گا۔

انڈر ٹیکر نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کے دوران کئی بار ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی، 6 بار ٹیگ ٹیم ٹائٹل اور رائل رمبل کے فاتح بھی رہے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1987 میں ورلڈ کلاس چیمپئن شپ ریسلنگ سے کیا اور 1990 کی دہائی میں ٹیڈ ڈائی بیس کی ملین ڈالر ٹیم کا حصہ بن کر ڈبلیو ڈبلیو ای میں آگئے۔

انڈر ٹیکر نے ہی 1992 میں سرائیوور سیریز میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای میں کاسکیٹ میچ میں شمولیت اختیار کی، 1996 میں پہلی بار زندہ دفن کرنے والے میچ اور 1997 میں پہلے ہیل ان اے سیل میچ کا بھی حصہ بنے۔

بہت زیادہ مقبولیت کے باوجود انہوں نے جان سینا یا دی راک کی طرح فلمی دنیا کا رخ نہیں کیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مواقع ملے تھے مگر انہوں نے اس کے خلاف فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا 'وہ دنیا میرے لیے نہیں تھی، ریسلنگ اور ڈبلیو ڈبلیو ای میرا جذبہ ہیں، وہ جگہ جہاں میں اپنی شخصیت کو اجاگر کرسکتا تھا'۔

اتوار کو انڈرٹیکر نے ایک ٹوئٹ میں اس ڈاکو مینٹری کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا 'آپ اس وقت تک طویل راستے کو سراہ نہیں سکتے جب تک آخر تک نہ پہنچ جائیں'۔

ویسے انڈر ٹیکر کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں کئی برسوں سے سامنے آرہی ہیں، خصوصاً 2017 میں رومن رینز سے ریسل مینیا میں شکست کے بعد سمجھا جارہا تھا کہ وہ ریسلنگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

مگر اگلے سال ریسل مینیا کے لیے وہ پھر واپس آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024