• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

ایپل کی ڈیوائسز کے نئے آپریٹنگ سسٹمز متعارف

شائع June 24, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے اپنے نئے آئی او ایس 14، آئی پیڈ 14 اور میک آپریٹنگ سسٹم بگ سر کو متعارف کرادیا ہے جو رواں سال اس کمپنی کی نئی ڈیوائسز کا حصہ بن جائیں گے۔

ایپل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹمز میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جو نئی ڈیوائسز کے ساتھ موجودہ ڈیوائسز میں بھی اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔

سائن ان ود ایپل فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا جو ان ایپس کو کنکٹ کرتا ہے جن پر صارف اکاؤنٹس بناتے ہیں، نئی ایپس پر سائن اپ اور موجودہ ایپس میں ایپل آئی ڈی سے لاگ ان ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل نے ورچوئل کار کی نامی فیچر بھی پیش کیا جس کو ڈیجیٹل کی کے طور پر استعمال کرکے فون سے گاڑی کو ان لاک اور اسٹارٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کار کیز کو اپنے دوستوں کے ساتھ ایپل کے انکرپٹڈ آئی میسج سروس کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔

میسجز کے حوالے سے بھی ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، گروپ چیٹس کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے فیس بک جیسے تھریڈٖز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ایپل کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایپل کے سی ای او ٹم کک نے لائیو اسٹریم بات کرتے ہوئے کہا 'آج دنیا ان تمام پراڈکٹس اور تجرباتا کا اعتراف کرتی ہے جو ہمارے تیار کردہ ہیں، ہم تنوع کا سلسلہ رکیں گے نہیں، اپنا کام جاری رکھیں گے تاکہ آنے والے برسوں میں لوگوں کی زندگیاں بہتر ہوسکیں'۔

ایپل کی جانب ے اپنی سروسز کے کنکشنز کے حوالے سے ایسے اقدامات نئے نہیں مگر پیر کو ڈویلپرز کانفرنس میں کیے جانے والے اعلانات جس طرح کے فیچرز کا ذکر کیا گیا وہ ضرور نئے ہیں۔

ایپل کی جانب سے آئی او ایس کے 2 اہم عناصر اوپن کیے جارہے ہیں اور نئے ورژن صارفین کو ڈیفالٹ ای میل اور براؤزر ایپل کی ڈیوائسز میں تبدیل کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

یہ اقدام خاموشی سے کیا گیا اور ڈویلپرز کانفرنس میں اس کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ ان کا انکشاف سلائیڈرز سے ہوا۔

آئی او ای 14 میں ایپ لائبریری خودکار طور پر کسی صارف کی تمام ایپس کو آرگنائز کرکے سادہ اور آسانی سے نیوی گیٹ ویو فراہم کرے گی۔

اسی طرح ایپ کلپس نامی فیچر کسی ایپ کے چھوٹا سا حصہ چند سیکنڈ میں لوڈ کرکے مخصوص ٹاسک کو مکمل کرسکے گا۔

میسجز میں کسی چیٹ کو پن کرنے کے فیچر سے صارفین گروپ تھریڈ کو مینشنز اور ان لائن رئیپلائیز کے ذریعے اوپر رکھ سکیں گے۔

آئی پیڈ او ایس 14 میں ایپل پینسل سے صارف کسی ٹیکسٹ کی جگہ کو بھر سککیں گے جو خودکار طو پر ٹائپ ٹیکسٹ میں تبدیل ہوجائے گا، جبکہ سفاری براؤزر میں آئی میسج پر رئیپلائی یا سرچنگ بھی آسان ہوجائے گی۔

ایپل کی جانب سے آئی پیڈ میں کسی بھی جگہ سے سرچ کرنا ممکن بنایا گیا ہے اور اس کے لیے کسی ایپ سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایپل واچ آپریٹنگ سسٹم 7 میں کافی کچھ بدلا گیا ہے، اب یہ اسمارٹ واچ خودکار طور پر ہاتھ دھوتے ہوئے 20 سیکنڈ کے کاؤنٹ ڈاؤن کو چلا دے گی، اگر صارف نے کم وقت تک ہاتھ دھوئے تو اسے ہاتھ دھونا جاری رکھنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سلیپ ٹریکنگ کو بھی ایپل واچ میں متعارف کرایا جارہا ہے، تاکہ صارف کو مطلوبہ وقت تک سونے میں مدد مل سکے، بستر وقت پر جائے اور اچھی نیند کے لیے سونے ے قبل کے معمولات کو طے کرسکے۔

میک او ایس بگ سر میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیغٹ کرتے ہوئے اسے پہلے سے زیادہ تیز پرفارمنس سے لیس کیا گیا ہے اور صارف کی پرائیویس کا تحفظ کرتے ہوئے نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے۔

اب صارفین نئے اسٹارٹ پیج کو پس منظر تصویر اور سیکشنز جیے ریدنگ لسٹ اور آئی کلاؤڈ ٹیبز سے کسٹمائز کرسکیں گے۔

میک ایپ اسٹور میں ایپل کے سفاری براؤزر کی ایکسٹینشز کو ڈھونڈنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا آسان بنایا گیا ہے، جس کے لیے ایک نئی کیٹیگری ایڈیٹوریل اسپاٹ لائٹس اور ٹاپ چارٹس کو پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024