• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد پلازما عطیہ کردیا

شائع June 24, 2020
جوڑے میں 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے میں 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار، فلم ساز و پروڈیوسر یاسر نواز، ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے بیٹے میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

وبا کی تشخیص کے بعد جوڑے نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور جوڑا تقریبا 20 دن تک قرنطینہ میں رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔

ندایاسر نے 15 جون کو ہی اپنے مداحوں کو اپنے ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری بتادی تھی اور وہ اسی دن سے ہی ٹی وی پر اپنا مارننگ شو بھی کرتی دکھائی دیں۔

تاہم انہوں نے یاسر نواز کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا مگر اب یاسر نواز نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنا بلڈ پلازما عطیہ کردیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار نے انسٹاگرام پر بلڈ پلازما عطیہ کرنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی ہدایت کی۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت اور دوسرا منفی آیا اور وہ انہوں نے قرنطینہ میں احتیاط کے ساتھ اچھے دن گزارے اور اب وہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنا بلڈ پلازما عطیہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ کے دوران تین راتوں تک سانس لینے میں دقت پیش آئی، ندا یاسر

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کا کوئی مداح کورونا سے صحت یاب ہوچکا ہے تو وہ اپنا بلڈ پلازما عطیہ کرکے دوسرے بیمار مریضوں کو صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرے۔

خیال رہے کہ کورونا کے شکار شخص کا دوران علاج بلڈ پلازما طاقتور بن جاتا ہے اور صحت یابی کے بعد بلڈ پلازما کورونا کے دوسرے مریضوں کو دیا جاتا ہے، جس وجہ سے وہ جلد صحت یاب بن جاتے ہیں۔

ویڈیو کے دوران یاسر نواز کچھ کمزور دکھائی دیے، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

قرنطینہ کے دوران بھی انہوں نے ویڈیوز جاری کی تھیں، جن میں وہ مداحوں کو کورونا سے متعلق احتیاط کرنے کی اپیل کرتے دکھائی دیے تھے۔

اداکار نے قرنطینہ کے دوران اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ کو سادگی سے منانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ان کی اہلیہ ندا یاسر نے 15 جون کو صحت یابی کے بعد اپنے پہلے مارننگ شو میں بتایا تھا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر یاسر نواز بیمار پڑے اور انہیں شدید بخار ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا مگر ڈاکٹر نے بھی ابتدائی طور پر بتایا کہ یاسر نواز کو سخت گرمی کی وجہ سے بخار ہوا ہوگا لیکن بعد ازاں ان کورونا کی تشخیص ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے بعد یاسر نواز پریشان ہوگئے اور کہتے رہے کہ اگر ہمیں کچھ ہوگیا تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا اور ان کی ایسی باتوں سے مجھے بھی ذہنی پریشانی ہونے لگی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ان میں کورونا کی علامتیں نہیں تھیں، تاہم وہ اپنے شوہر کی باتوں کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئی تھیں، کیوں کہ ان کے شوہر یہ کہتے تھے کہ اگر ہم مر گئے تو ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟

اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کی ایسی مایوسی والوں باتوں سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں، جس وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024