• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مداحوں نے 'ارطغرل غازی' کی اداکارہ کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیدیا

شائع June 24, 2020
کچھ مداحوں کے مطابق دونوں ہم شکل نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
کچھ مداحوں کے مطابق دونوں ہم شکل نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر اپریل کے آخر میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے تقریباً تمام ہی اداکار ملک میں مقبول ہو چکے ہیں۔

تاہم اب متعدد مداحوں نے 'ارطغرل غازی' میں مسیحی خاتون ہیلینا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برسین عبداللہ کو پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں کے چرچے ہیں۔

دونوں اداکارائیں کچھ تصاویر میں ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں اداکارائیں کچھ تصاویر میں ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

برسین عبداللہ اگرچہ 'ارطغرل غازی' کی ابتدائی اقساط میں ہی دکھائی دیں مگر گزشتہ 2 ماہ میں پاکستانی مداحوں نے انہیں حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار نہیں دیا تھا۔

تاہم ڈرامے کی 50 سے زائد قسطیں نشر ہونے کے بعد جب برسین عبداللہ کے کردارمیں تبدیلیاں ہونے لگیں تو مداح ایک دم حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیلینا کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے 'ارطغرل غازی' کی اداکارہ کو حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دیتے ہوئے ان کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ دونوں کے چہروں میں حیران کن مماثلت ہے۔

کچھ لوگوں نے دونوں اداکاراؤں کو ہم شکل کہنے کو بے وقوفی بھی کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
کچھ لوگوں نے دونوں اداکاراؤں کو ہم شکل کہنے کو بے وقوفی بھی کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

کچھ لوگوں نے دونوں اداکاراؤں کو ہم شکل کہنے کو بے وقوفی بھی کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک تاہم کئی افراد نے یہ بھی کہا کہ برسین عبداللہ 'ارطغرل غازی' کی کچھ قسطوں میں پاکستانی اداکارہ جیسی دکھائی دیتی ہیں، انہیں مکمل طور پر حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دینا درست نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگر دونوں اداکاراؤں کی تصاویر پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں کچھ تصاویر میں تو کسی حد تک ایک دوسرے کی مشابہہ دکھائی دیتی ہیں تاہم پہلی نظر میں دونوں ایک دوسرے کی ہم شکل نہیں دکھائی دیتیں۔

حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دی گئی ترک اداکارہ نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے 'ارطغرل غازی' سے قبل ہی شہرت حاصل کرلی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

برسین عبداللہ کو 'ارطغرل غازی' نے دیگر اداکاروں کی طرح شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

33 سالہ برسین عبداللہ شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہیں اور انہوں نے 'ارطغرل غازی' کی تقریبا 70 قسطوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حمیمہ ملک کی ہم شکل ترک اداکارہ سے کچھ دن قبل اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور خود اقرا عزیز کی بہن بھی لبنانی لڑکی کو دیکھ کر دھوکا کھا گئیں تھیں۔

کچھ دن قبل اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
کچھ دن قبل اقرا عزیز کی ہم شکل لبنانی لڑکی کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی میک اپ آرٹسٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور اماراتی میک اپ آرٹسٹ کو دیکھ کر کئی مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔

گزشتہ ماہ مہوش حیات کی ہم شکل اماراتی میک اپ آرٹسٹ کے بھی چرچے ہوئے تھے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام،
گزشتہ ماہ مہوش حیات کی ہم شکل اماراتی میک اپ آرٹسٹ کے بھی چرچے ہوئے تھے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام،

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024