• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سشانت سنگھ راجپوت کے 2 مداحوں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

شائع June 19, 2020
پولیس اداکار کی خودکشی کی تفتیش بھی کر رہی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
پولیس اداکار کی خودکشی کی تفتیش بھی کر رہی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔

اداکار نے تین ملازمین اور ایک دوست کی موجودگی میں 14 جون کی دوپہر کو اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے خود کو پھندے پر لٹکایا تھا۔

ان کی پوسٹ مارٹم بھی 15 جون کو جاری کی گئی تھی، جس میں دم گھٹنے کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا اور 15 جون کو ہی ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔

سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے۔

جس وقت 15 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں عین اسی وقت صدمے میں ان کے کزن کی بیوی سودھا دیوی بھی چل بسی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے کزن کی بیوی پہلے ہی کینسر میں مبتلا تھیں تاہم اداکار کی اچانک خودکشی کا سننے کے بعد وہ صدمے میں چلی گئیں اور انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا، جس کے 24 گھنٹوں بعد ہی وہ چل بسیں۔

تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکار کی خودکشی کی خبریں سننے کے بعد ان کے 2 نوجوان مداحوں نے بھی دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اداکار کی خودکشی سے دو دن قبل سشانت سنگھ کی سابق مینیجر نے بھی خودکشی کرلی تھی—فوٹو: انڈیا ٹی ویCaption
اداکار کی خودکشی سے دو دن قبل سشانت سنگھ کی سابق مینیجر نے بھی خودکشی کرلی تھی—فوٹو: انڈیا ٹی ویCaption

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست اترپٌردیش کے شہر بیریلی میں ایک نوجوان لڑکے نے اداکار کی خودکشی کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکشی کرنے والا لڑکا نابالغ تھا اور وہ 10 ویں جماعت کا طالب علم تھا۔

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے طالب علم کے اہل خانہ کے مطابق وہ سشانت سنگھ راجپوت کے بہت بڑے مداح تھے۔

لڑکے کے اہل خانہ کے مطابق اس نے خودکشی سے قبل ایک مختصر خط بھی لکھا کہ جب سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کرسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کرسکتے؟

دوسری جانب نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست بہار میں بھی سشانت سنگھ راجپوت کی ایک مداح لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بہار کے شہر پٹنا کی 17 سالہ لڑکی پہلے سے ہی ڈپریشن کا شکار تھیں اور گزشتہ چند روز سے ٹی وی پر اداکار کی خودکشی کی بار بار خبریں سننے کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی دسویں جماعت کے نتائج کی منتظر تھیں اور انہیں میڈیکل میں داخلہ لینے کی خواہش تھی مگر گھریلو حالات اور والدین کی علیحدگی اور تنازعات کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔

اشیکا نامی لڑکی سشانت سنگھ راجپوت کی مداح بھی تھیں تاہم ڈپریشن میں ہونے اور بار بار اداکار کی خودکشی کی خبریں سننے کے بعد انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ راجپوت نے زندگی کے آخری ڈھائی گھنٹے کیسے گزارے؟

خیال رہے کہ اگرچہ اب تک رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی تاہم پولیس نے ان کے ممکنہ قتل کی تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے اور ابتدائی طور پر ممبئی پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسی کیا وجوہات تھیں جن کی بناء پر اداکار نے خودکشی کی۔

پولیس نے 19 جون تک کم از کم ایک درجن افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کردیے تھے اور بیانات ریکارڈ کروانے والے افراد میں اداکار کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

پولیس نے کچھ بولی وڈ فلم سازوں سمیت کچھ اداکاروں کو بھی بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے سمن جاری کر رکھے ہیں جب کہ 18 جون کو سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اداکار ریا چکربورتی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کے دوران اداکار کے حالیہ مینیجر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار مالی مشکلات کا بھی شکار تھے اور انہوں نے اپنے باورچیوں اور دھوبی کو خودکشی سے تین دن قبل ہی تنخواہیں ادا کی تھیں۔

تاہم دوسری جانب اداکار کے اہل خانہ نے ایسی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی پر  جون کو ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نامی شخص نے ریاست بہار کے شہر مظفر پور کی عدالت میں سشانت سنگھ کی خودکشی کو قتل قرار دیکر سلمان خان اور کرن جوہر سمیت 8 بولی وڈ شخصیات کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

سدھیر کمار کا دعویٰ تھا کہ معروف بولی وڈ شخصیات نے ایسے حالات پیدا کیے کہ سشانت سنگھ راجپوت خودکشی جیسے قدم پر مجبور ہوئے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے محض ایک درجن فلموں میں کام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
سشانت سنگھ راجپوت نے محض ایک درجن فلموں میں کام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024