کورونا وائرس: لاڑکانہ میں 10 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
ضلع لاڑکانہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 10 روز کے لیے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے 20 جون سے 29 جون تک ضلع بھر میں لاک ڈاون کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ضروری اشیا مثلاً ادویات کے لیے میڈیکل اسٹورز اور سبزیوں کے لیے دکانیں ایس او پیز کے مطابق صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ سرکاری ملازمین، عدالتی عملے، طبی عملے، صحافیوں اور مریضوں کو استثنی حاصل ہوگا۔