پاکستان کا ایران کے ساتھ سرحد تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ
حکومت نے ایران کے ساتھ سرحد کو ہفتے کے ساتوں روز تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تفتان بارڈر ہفتے کے ساتوں روز تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم تجارتی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اور ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا۔