• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زوم کا تمام صارفین کے لیے انکرپشن فیچر متعارف کرانے کا اعلان

شائع June 18, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ویڈیو کالنگ ایپ زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف پیسے دینے والے صارفین کے لیے ہوگا۔

مگر اب ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے اعلان کیا کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر فراہم کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

مگر اتنی تیزی سے اضافے کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی مسائل بھی سامنے آئے اور کمپنی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کررہی ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے اور زوم نے پہلے فیصؒہ کیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے۔

مگر اب کمپنی کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیزائن اوپن سورس GitHub میں جاری کیا گیا اور ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔

ایرک یوآن نے کہا 'ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کے لیے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا'۔

اس فیچر تک رسائی کے لیے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔

زوم کی جانب سے اس فیچر کا ابتدائی بیٹا ورژن جولائی میں پیش کرنے کا منصوبے ہے، جبکہ اس وقت تک AES 256 GCM ٹرانسپورٹ انکرپشن بائی ڈیفالٹ استعمال کرسکیں گے۔

دستیابی کے بعد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور یہ کسی حد تک محدود ہوگا، یعنی رواتی پی ایس ٹی این فون لائنز یا ایس آئی پی ایچ 323 ہارڈ وئیر کانفرنس روم سسٹمز تک۔

میٹنگ ہوسٹس انکرپشن کو ہر میٹنگ میں آن یا آف کرسکیں گے اور اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ اور گروپ لیول پر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024