• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Covid 2019

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کاحصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کردیا گیا

شائع June 18, 2020

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں غربا کی مدد کے لیے بنائے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت کا خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوروناریلیف فنڈ کے تحت موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے بالاتر اس حکومتی اقدام سے سندھ کے لیے اب 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سےصوبےب ھر میں 50 لاکھ سے زائد مستحق خاندان احساس امداد حاصل کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024