• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کینسر میں مبتلا نادیہ جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

شائع June 18, 2020
اداکارہ اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

چھاتی کے سرطان میں مبتلا معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو تین دن قبل جسم میں کسی وائرس کی موجودگی کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

نادیہ جمیل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے جسم میں کوئی وائرس موجود ہے اور ڈاکٹرز کو امید ہے کہ وہ کورونا نہیں ہوگا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں متلی جیسی کیفیت ہے، انہوں نے کئی گھنٹوں سے کھانا نہیں کھایا، ان کی ٹانگوں میں درد بھی ہے۔

ہسپتال میں داخل کیے جانےکے بعد نادیہ جمیل کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو خوش قسمتی سے منفی آگیا۔

نادیہ جمیل نے اپنی دوسری انسٹاگرام پوسٹ میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے پر شکر ادا کیا تاہم ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب ان کے دماغ کا سی ٹی اسکین کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ بھی نارمل ہی آئے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نادیہ جمیل رواں برس اپریل سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور وہاں ان کے بریسٹ کینسر کا علاج جاری ہے۔

نادیہ جمیل میں رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہی ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چار روز میں 2 بار علاج کے لیے ہسپتال جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کا شکار

انہوں نے تین اپریل کو اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ ’ان میں بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعد ازاں اپریل کے وسط میں اداکارہ کی کیموتھراپی کا آغاز بھی کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ مئی میں انہوں نے بالوں کے جھڑجانے کے مسئلے کے باعث اپنے سر کے بال بھی منڈوالیے تھے۔

نادیہ جمیل نے سر کے بال منڈوانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں اور مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دو کیموتھراپیاں مکمل ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد نادیہ جمیل کی پہلی سرجری کامیاب

نادیہ جمیل دوران علاج اپنی کیفیات اور اپنی صحت سے متعلق مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی جسمانی حالت کمزور دیکھی جا سکتی ہے، تاہم اداکارہ ہر بار اپنی پوسٹ میں امید افزا باتیں کرکے مداحوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ نے تین دن قبل ہی کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا، اس کے بعد اداکارہ نے اپنے چہرے کی خشک ہوجانے کی وجہ سے اپنے چہرے پر فیشل کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ جب بھی کسی کا چہرہ خشک پڑجائے تو وہ گھر میں کیسے اپنے چہرے کا فیشل کر سکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024