• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

شائع June 16, 2020
نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اورتاحکم ثانی لاگو رہے گا، سیکریٹری محکمہ صحت — فائل فوٹو: اے ایف پی
نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اورتاحکم ثانی لاگو رہے گا، سیکریٹری محکمہ صحت — فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے میں لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کردی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مزید ترمیم تک لاک ڈاؤن کی صورت حال گزشتہ نوٹی فکیشن والی رہے گی۔

مزید پڑھیں: ہسپتال میں آنے والے تمام افراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ یو ایچ ایس کو سپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز آخری سال کے ضمنی امتحانات لیے جا سکیں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ یو ایچ ایس امتحان کے علاوہ کسی بھی انڈسٹری کو چھوٹ حاصل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور تاحکم ثانی لاگو رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل ہسپتال سوامی نگر میں 100 بیڈ کا کورونا وارڈ بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ 13 جون کو وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں اب سختی کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر عوام نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر احتیاط نہیں کی تو ملک کو نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لیے عوام کو ذمہ داری ادا کرنی پڑے گی۔

اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے ایم بی بی ایس پروفیشنل فائنل سپلمنٹری امتحان لینے کی اجازت دے دی تھی۔

سیکریٹری محکمہ صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا تھا کہ یو ایچ ایس، کنگ ایڈورڈ، فاطمہ جناح، اسپیئریر اور یونیورسٹی آف لاہور کو امتحان لینے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور آج (16 جون) کو ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 208 ہوگئی جبکہ اموات 2872 تک پہنچ گئیں۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج سہ پہر تک ملک میں کورونا کے 4345 نئے کیسز اور 89 اموات کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ملک میں 2669 مزید افراد کورونا وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔

مزی دپڑھیں: حکومت پنجاب نے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباروں کیلئے ایس او پیز جاری کردی

اگر بات صوبہ پنجاب کی جائے تو وہاں کورونا وائرس کے مزید 1740 نئے کیسز اور 50 اموات کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار فراہم کرنے کے قائم کیے گئے ڈیش بورڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 1740 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 878 ہوگئی۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں مزید 50 اموات بھی رپورٹ ہوئیں اور یہ تعداد ایک ہزار 31 سے بڑھ کر ایک ہزار 81 ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024