• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

شائع June 16, 2020
ضلع کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی کی جانب سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔ اے ایف پی:فائل فوٹو
ضلع کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی کی جانب سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی۔ اے ایف پی:فائل فوٹو

کراچی کے ضلع کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی کے صحت افسران نے کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش کردی۔

ضلع غربی سے ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط (جس کی کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے) کے مطابق ضلعی صحت افسر نے 5 ٹاؤنز کی سولہ یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کی سفارش کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ کا علاقہ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔

خط کے مطابق گڈاپ ٹاون، گلشن معمار، خدا کی بستی میں 34کورونا کیسز رجسٹر ہوئے ہیں جبکہ یوسی 6 معمار آباد سرجانی سیکٹر الیون ون میں فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد کورونا متاثرین، 56 ہزار 390 افراد صحتیاب

ضلعی صحت افسر نے بتایا کہ کیماڑی ٹاون کی یوسی ون بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں اور یوسی 2 سلطان آباد، حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کورونا کے 34 مریض ہیں جبکہ یوسی 3 کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی میں کورونا کے 47 مریض ہیں۔

مراسلے کے مطابق بلدیہ ٹاون کی یوسی 3 اسلام نگر نیول کالونی میں کورونا کے 37 مریض، یوسی 4 نئی آبادی سیکٹر4 سی اور 8 بی میں 41 افراد، یوسی 5 سعید آباد 5 جے، اے 3 میں 134 مریض، یوسی 6 آفریدی کالونی میں 27 اور یوسی 7مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں 30مریض ہیں۔

سائٹ ٹاؤن کے بارے میں بتایا گیا کہ علاقے کی یوسی 4 میٹروول میں سب سے زیادہ 149، یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4 ،5 میں 44، یوسی 7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ میں 28 کورونا کے مریض ہیں۔

اورنگی ٹاون کے بارے میں بتایا گیا کہ یوسی 6 غازی آباد، کرسچن کالونی میں 41، یوسی 11 داتا نگر 7 اے، سیون بی، سیکٹر 8 میں 31، یوسی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علی گڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع کورنگی اور ملیر کی جانب سے بھی مخصوص یونین کونسلز میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹرز کا ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار تشویش

ضلع کورنگی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں اب تک 2400 سے زائد کورونا کے مثبت کیسز آچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں شمسی کالونی، سعادت کالونی، مردان چوک، شاہ فیصل شمع سینٹر میں کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

خط کے مطابق ملیر کھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی 9، یوسی 11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے ضلع شرقی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پہلوان گوٹھ، گلزار ہجری، فیصل کنٹونمنٹ، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، سولجر باراز، جمشید کوارٹر اور میٹروول کے علاقوں میں وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Urooj Jun 16, 2020 06:02pm
Saddar or jama cloth band hga

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024