اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 8800 سے بڑھ گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی وبا سے مزید 288 افراد متاثر ہوئے جبکہ مزید 5 اموات بھی سامنے آئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 569 سے بڑھ کر 8 ہزار 857 تک پہنچ گئی۔
مزید برآں اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد ایسے بھی تھے جو اس وبا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 78 سے بڑھ کر 83 ہوگئی۔