• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر پابندیاں لگادیں گے، ایرانی صدر

شائع June 13, 2020

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر صحت کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تو ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ پھر بڑھنے کی وجہ سے پابندیاں لگا دیں گے۔

اپریل کے وسط میں لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کے بعد ایران میں حالیہ ہفتوں میں وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حسن روحانی نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ صحت کے قواعد و ضوابط پر ایک ماہ قبل تک 80 فیصد عمل تھا جو اب 20 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے مسافروں پر ان صوبوں میں کورونا پھیلانے کا الزام لگایا جہاں پہلے کم خطرہ تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024