سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس سے متاثر
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور نیب کا شکریہ!، آپ نے میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے والد کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے والد کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی۔