گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار 44 ہوگئی
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 14 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں ان نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز ایک ہزار 30 سے بڑھ کر ایک ہزار 44 ہوگئے۔
مزید یہ کے علاقے میں مزید ایک موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 سے بڑھ کر 16 ہوگئی۔