• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بجٹ21-2020: ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے 20 ارب مختص

شائع June 13, 2020
انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حماد اظہر—فائل فوٹو: ایم آئی ٹی رویو
انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حماد اظہر—فائل فوٹو: ایم آئی ٹی رویو

وفاقی حکومت نے 12 جون کو 71 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس پر ماہرین اور عوام نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رواں سال جہاں وفاقی حکومت نے ٹڈی دل اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا، وہیں تعلیم، صحت اور دفاع سمیت کئی شعبوں کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا۔

رواں سال وفاقی حکومت نے بجٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی، ای گورننس اور نوجوانوں کے لیے خصوصی منصوبوں کے لیے بھی بجٹ مختص کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بجٹ21-2020 پیش کیا، اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج بھی جاری رکھا۔

حکومت نے رواں سال سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی ترقی اور ان کے مختلف منصوبوں کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈ تجویز کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 71 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہ عائد کرنے کا اعلان

بجٹ پیش کرتے وقت حماد اظہر نے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بات کرت ہوئے کہا کہ امرجنگ ٹیکنالوجی اور نالج اکانومی کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی اداروں کی صلاحیت اور گنجائش کو بڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ ای گورننس اور آئی ٹی کی بنیاد پر چلنے والی سروسز، 5 جی سیلولر سروسز کے آغاز پر حکومت کی توجہ ہے، جس وجہ سے ان منصوبوں کے لیے حکومت نے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

ای گورننس

حکومت نے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے بجٹ مختص کیا، وہیں حکومت نے ای گورننس کے فروغ کے لیے بھی خصوصی بجٹ اور فنڈز کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ای گورننس کے ذریعے حکومت کا پبلک سروسز کی فراہمی کو بہتر بنانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

مزید پڑھیں: دفاعی بجٹ کیلئے 12 کھرب 90 ارب روپے کی تجویز

ان کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو الیکٹرانک طور پر مربوط کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

فوڈ سیکیورٹی

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے فوڈ سیکیورٹی کے لیے بھی الگ 12 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

فوڈ سیکیورٹی کے لیے مختص کیے گئے بجٹ کو تحفظ خوراک سمیت فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

کامیاب نوجوان

مزید برآں تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے پروگرام 'کامیاب نوجوان' کے لیے بھی 2 ارب روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024