• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیس بک میں سرچ فیچر کو زیادہ بہتر کردیا گیا

شائع June 11, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک نے اپنے صارفین کو مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے تاکہ وہ ویب سائٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنی مطلوبہ تفصیلات دیکھ سکیں اور وکی پیڈیا یا گوگل کا رخ نہ کریں۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ فیس بک سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور اب وہاں کسی عوامی شخصیات، مقام اور دیگر جیسے فلموں اور ٹی وی شوز کے بارے میں تفصیلات دیکھنا ممکن ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ پاکستان یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیس بک سرچ بار میں ٹائپ کریں گے تو دائیں جانب اوپر ایک انفارمیشن باکس نظر آئے گا جس میں تفصیلات موجود ہوں گی۔

یہ تفصیلات عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا پر مشتمل ہوں گی جن میں وکی پیڈیا کی تفصیلات بھی شامل ہیں مگر صارفین ان کو فیس بک سے باہر دیکھنے کی بجائے ایک سائیڈ پینل میں ظاہر کیا جائے گا۔

یہ بالکل ویسے ہی جیسے گوگل کی جانب اسی طرح کی سرچز کے حوالے نالج پینل فارمیٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔

فیس بک نے تصدیق کی کہ یہ فیچر ایک پائلٹ پروگرام کے طور پر انگلش زبان میں آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب پر دستیاب ہوگا، یعنی کچھ صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں کچھ نہیں، کیونکہ یہ ابھی آزمائشی بنیاد پر کام کررہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم جن افراد کے پاس یہ فیچر کام کررہا ہے تو وہاں بھی ہر سرچ انکوائری کی تفصیلات اس نئے فارمیٹ میں ظاہر نہیں ہوتیں۔

فیس بک سرچ کی جانب سے صارفین کو اپنے فیچرز کی جانب سے بھیج دیا جاتا ہے جیسے کووڈ یا کووڈ 19 سرچ کرنے پر صارف گھوم کر فیس بک کے اپنے کووڈ 19 انفارمیشن پینل پر پہنچ جاتا ہے، کیونکہ اس وبائی بیماری کے حوالے سے کوئی ڈیٹا پاور سائیڈ پینل نظر نہیں آتا۔

آسان الفاظ میں فیس بک پر ہر سرچ پر تفصیلی معلومات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی یا فی الحال ابھی یہ فیچر اتنا زیادہ کارآمد نہیں۔

یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک نے وکی پیڈیا ڈیٹا سے اپنی سروس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہو، درحقیقت کمیونٹی پیجز کے لیے وکی میڈیا کی تفصیلات کئی برسوں سے استعمال کی جارہی ہے۔

فیس بک نے ابھی واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024