تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مدارس اور عصری تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی چھٹیوں کا دورانیہ جون، جولائی اور اگست ہے یہ پہلے بھی اسی دوران چھٹیاں کرتے ہیں جبکہ مدارس کی چھٹیوں کا دورانیہ گزر گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ حتمی فیصلہ کرے ہم عمل کریں گے، عصری تعلیمی ادارے فیس لے چکے ہیں، تعلیم نہ ہوئی تو لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مساجد و مدارس نے ایس او پی پر عمل کیا لیکن حکومت اپنے ایس او پیز پر عمل نہ کراسکی تو اس لا نزلہ علما پر گرا دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ علما کو گرفتار کیا گیا، جہاں انتظامیہ کی ذمہ داری تھی وہ پوری نہیں کرسکی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرایا البتہ علما پر اپنی ناکامی تھونپ دی۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔