• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بستر کی کمی

شائع June 10, 2020

پشاور کے انتہائی نگہداشت مریضوں کے لیے حیات اباد میڈیکل کمپلکس کے آئی سی یو سمیت تمام آئسولیشن وارڈز میں جگہ ختم ہوگئی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایچ ایم سی میں آئی سی یو سمیت128 بستر ہیں، جن پر مریض زیر علاج ہیں جبکہ مزید مریضوں کے لیے گنجائش نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ کے کورونا آئی سی یو کے 25 میں سے 22پر مریض زیر علاج ہیں اور صرف تین بستر خالی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں 25میں سے 12بستر پر مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ ہسپتالوں میں وینٹیلرزاور آکسیجن کی بھی کمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024