• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

گلگت بلتستان میں صحتیابی کی شرح سب سے زیادہ، اسلام آباد میں سب سے کم

شائع June 10, 2020

ملک میں کورونا وائرس کے جہاں کیسز میں اضافہ ہورہا وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی اور اس وقت گگلت بلتستان میں سب سے تیزی سے لوگ صحتیاب ہورہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں گلگت بلتستان میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ 63.2 فیصد ہے۔

جس کے بعد آزاد کشمیر اور سندھ کا نمبر ہے جبکہ اسلام آباد میں سب سے کم لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی شرح 31.9 فیصد ہے۔

  • گلگت بلتستان- 63.2 فیصد
  • آزاد کشمیر- 48.87 فیصد
  • سندھ- 48.17 فیصد
  • بلوچستان-35 فیصد
  • خیبرپختونخوا-24.99 فیصد
  • پنجاب-19.89 فیصد
  • اسلام آباد- 14.1 فیصد

خیال رہے کہ ملک میں اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 702 مریضوں میں سے 36 ہزار 308 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024