• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

جاپان ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا

شائع June 10, 2020
—فوٹو:جاپانی سفارت خانہ
—فوٹو:جاپانی سفارت خانہ

جاپان کی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں تعاون کے بعد زرعی زمینوں پر حملہ آور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔

پاکستان میں قائم جاپان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق جاپان کی حکومت ایک جاپانی این جی او اور چند دیگر نجی اداروں کی ذریعے حکومت پاکستان کو کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:جاپان کا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 21 لاکھ ڈالر سے زائد تعاون کا اعلان

بیان کے مطابق 'جاپان کی این جی او سی ڈبلیو ایس جاپان، سی ایس ڈبلیو ایشیاکے تعاون سے رواں ماہ 58 کلولیٹرز(58 ہزار لیٹر) کیڑے مار ادویات نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فراہم کرے گی'۔

جاپانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستانی کسانوں کے ساتھ تعاون کو جاری رکھا جائے گا جس ٹڈی دل کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

پاکستان کے لیے جاپان کے سفیر میٹسودا کونینوری نے اسی حوالے سے این ڈی ایم اے دفتر کا دورہ کیا اور چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور حکومت پاکستان اور اس کے عوام سے ٹڈی دل سے پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے تعاون کے جاپانی عزم کو دہرایا۔

بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے ملاقات کے دوران این ڈی ایم اے کے چیئرمین کوآنے والے دنوں میں سی ایس ڈبلیو جاپان کے ذریعے پاکستان کو ملنے والے مزید تعاون سے بھی آگاہ کیا۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ ٹڈی دل سے فصلوں اور زرعی اجناس کو پہنچنے والا نقصان نہ صرف پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بھی اسی طرح کی صورت حال کا شکار ہیں اور یہ عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کے لیے بڑا خطرہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بعد ٹڈی دل پر کامیابی سے قابو پانا ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کی خوراک ضروریات کا تحفظ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناوائرس: حکومت پاکستان کو جاپان سے 10 لاکھ ڈالر کی مزید امداد

جاپانی سیفر نے کہا کہ معاملے کی نوعیت اور دونوں ملکوں کے طویل دوستانہ تعلقات کو سمجھتے ہوئے جاپانی حکومت پاکستان کے عوام بالخصوص کسان برادری کے ساتھ تعاون کرے گی جو ٹڈی دل سے لڑ رہی ہے۔

یاد رہے یکم اپریل کو پاکستان میں قائم جاپان کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 'جاپان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے ذریعے 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزین فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے ذریعے حکومت پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس تعاون کا مقصد 'پاکستان کے عوام کو نوول کورونا وائرس کے اثرات کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنا ہے'۔

جاپانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ 'یہ تعاون پاکستان کی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا فوری کھوج لگانے اور اسی کے مطابق علاج میں مددگار ہوگا'۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024