ایران: نئے کیسز میں اضافہ ٹیسٹنگ صلاحیت میں بہتری کی وجہ سے ہے‘
ایران کی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ دراصل ٹیسٹنگ صلاحیت میں بہتری کی وجہ سے ہے۔
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ ’ہم نے معمولی علامات والے لوگوں کی ٹسیٹنگ بھی کی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات میں بتدریج نرمی کی وجہ سے بھی کیسز میں اضافہ ہوا جو ’پوری دنیا میں کم و بیش ایسا ہی ہوا ہے‘۔