• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ارطغرل غازی‘ کے ’عبدالرحمٰن‘ نے پاکستانی بچوں کو بہادر سپاہی قرار دے دیا

شائع June 7, 2020
اداکار نے انسٹاگرام پر اردو میں پیغام شیئر کیا—اسکرین شاٹ
اداکار نے انسٹاگرام پر اردو میں پیغام شیئر کیا—اسکرین شاٹ

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اپریل کے آخر سے نشر کیے جانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلش ارطغرل‘ کی پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

وہیں ڈرامے کے اداکاروں کی جانب سے بھی آئے دن پاکستانی مداحوں کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرنے سمیت پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مذکورہ ڈرامے کو وزیر اعظم کی خواہش پر اردو میں ترجمہ کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے چلایا جا رہا ہے اور اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

ڈرامے کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ پاکستانی ڈراما شائقین ’ارطغرل غازی‘ کے سین پر ویڈیوز میں اداکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی 'حلیمہ' پاکستان آنے کے لیے بیتاب

خاص طور پر ’ارطغرل غازی‘ کی موسیقی پر پاکستان میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی جانب سے ویڈیوز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار نے ڈرامے میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
اداکار نے ڈرامے میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

ڈرامے کی موسیقی پر بنائی گئی پاکستانی بچوں کی اسی طرح کی ایک ویڈیو دیکھ کر ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ’عبدالرحمٰن الپ‘ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

’عبدالرحمٰن الپ‘ کا کردار معروف اداکارہ سیلال ال نے ادا کیا ہے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پر پاکستانی بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اردو میں پیغام بھی جاری کیا۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' خود بھی پاکستان آنے کے خواہاں

سیلال ال نے ارطغرل غازی کے تمام سیزن میں کام کیا، تاہم آخری اقساط میں ان کا کردار ڈرامے کا حصہ نہیں، انہوں نے مجموعی طور پر 150 کے قریب قسطوں میں کام کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ڈرامے میں ارطغرل غازی کے والد کے قابل اعتماد محافظ کا کردار ادا کیا ہے اور ان کی وفاداریوں کے باعث انہیں محافظ اعلیٰ کی ذمہ داری بھی دی جاتی ہے۔

سیلال ال نے انسٹاگرام پر پاکستانی بچوں کی ڈرامے کی موسیقی پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اردو میں لکھا کہ ماشاءاللہ، پاکستان کے ننھے منے بہادر سپاہیوں، میں آپ کے دلوں کو حسرت کے ساتھ بوسہ دیتا ہوں۔

اداکار نے بچوں کے حوالے سے مزید لکھا کہ آپ ہمارے ماشاءللہ بہادر سپاہی ہیں، انشاللہ ایک دن آپ کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیں گے۔

سیلال ال نے پاکستانی بچوں کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024