• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فرانس کا مالی میں القاعدہ کے لیڈر کو مارنے کا دعویٰ

شائع June 6, 2020 اپ ڈیٹ June 7, 2020
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

فرانس نے شمالی مالی میں القاعدہ کے لیڈر کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ مالی کے شمال میں اسلامک الغرب کے کمانڈر عبدالمالک ڈروکڈیل کو ہلاک کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: الجزائر میں 23 یرغمالی اور 32 شدت پسند ہلاک

وزیر دفاع فلورنس پارلی نے بتایا کہ عبدالمالک ڈروکڈیل کو الجزائر کے سرحدی حصے میں اس کے ٹھکانے پر نشانہ بنایا گیا جہاں سے وہ مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر حملے اور انہیں اغوا کیا کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’حملے میں عبدالمالک کے علاوہ اس کے متعدد دیگر قریبی ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔'

واضح رہے کہ القاعدہ اسلامک المغرب کی بنیاد 1990 کی دہائی میں پڑی اور اس کے بعد 2007 میں اس عسکری گروپ نے اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

فرانس نے اس خطے (برکینا فاسو، چاڈ، مالی، موریطانیہ اور نائجر) میں عسکریت پسند گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 5 ہزار سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا تھا جہاں بڑے پیمانے پر منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الجزائر: عسکریت پسندوں نے فرانسیسی یرغمالی کا سر قلم کر دیا

القاعدہ اسلامک المغرب نے ’ساحلی‘ نامی افریقی علاقے میں فوجیوں اور عام شہریوں پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں برکینا فاسو میں ایک مارکیٹ اور ریسٹورنٹ پر 2016 میں ہونے والا حملہ بھی شامل تھا جس میں مغربی ممالک کے باشندوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق عبدالمالک دھماکا خیز مواد کا ماہر تھا اور اس نے ایسے بم تیار کیے جس سے عوامی مقامات پر حملے سے سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے۔

الجیریا میں اقوام متحدہ کی پناہ گزین کمیٹی کی سرکاری عمارت اور دفاتر پر بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عبدالمالک کو 2013 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

مذکورہ حملے میں 26 افراد ہلاک اور 177 زخمی ہوئے ہوگئے تھے۔

دوسری جانب امریکا نے کہا کہ اس نے عبدالمالک کا سراغ لگانے میں مدد کے لیے انٹیلی جنس فراہم کی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں القاعدہ جنوبی ایشیا کا سربراہ ہلاک

علاوہ ازین فرانس نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ گریٹر سہارا (ای آئی جی ایس) کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

فرانس کے مطابق زیر حراست کمانڈر محمد المربت نائیجر کی مغربی سرحدوں پر حملے کرتا تھا۔

فرانس کے وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر کہا کہ 19 مئی کو فرانسیسی افواج نے ’ساحل‘ کے خطے میں ایل ای جی ایس کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024