• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Live Covid 2019

سندھ حکومت کا راشن پہنچانے کا وعدہ پورا نہیں ہوا، مراد سعید

شائع June 6, 2020

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز ملنے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا ہے لوگوں کو راشن پہنچائیں گے اور آپ کے تین وزرا نے مختلف بیانات سامنے آئے، ڈیڑھ لاکھ، تین لاکھ اورپھر 5 لاکھ لوگوں کو راشن دینے کا کہا گیا لیکن عملی طور پر کسی کوراشن نہیں ملا، روزانہ آپ کی طرف بھاشن ضرور ملتا ہے لیکن راشن کسی کو نہیں ملا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت کی ذمہ داری صوبوں کی تھی لیکن ہم آپ کو کٹس دے رہے ہیں اور ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں اور ساتھ میں تربیت بھی دے رہے ہیں اور سندھ کے اندر احساس پروگرام کے تحت پیسے بھی دے رہے ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024