• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 100 سے زائد اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز

شائع June 6, 2020
پاکستان میں جمعہ کے روز 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی — تصویر: اے ایف پی
پاکستان میں جمعہ کے روز 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی — تصویر: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان میں جمعہ کے روز 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی جو 100 سے زائد ہے اور ایک روز میں سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد بھی 5 ہزار سے زیادہ رہی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 91 ہزار 365 تک جا پہنچی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ملک کے 15 ہزار 450 ہسپتالوں کو آن لائن لے آیا۔

این سی او سی کے تمام صوبوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں جمعہ کے روز اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 311 مارکیٹس اور 83 صنعتیں سیل جبکہ 2 ہزار 221 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا: پاکستان میں 4600 کیسز کا اضافہ، مزید 86 اموات

دوسری جانب 15 ہزار 459 ہسپتالوں کو آن لائن کرنے کے ساتھ این سی او سی نے ہر ہسپتال کی صلاحیت اور گنجائش کی معلومات حاصل کیں اس کے علاوہ ہسپتال میں موجود اشیا کے ذخیرے کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو آن لائن سہولت تک رسائی ہو گی جس سے وہ جب ضرورت پڑے ہسپتال میں موجود اشیا کا ذخیرہ تبدیل کرسکتے ہیں۔

این سی او سی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سختی برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اس کے مثبت اثرات فورم اور میڈیا دونوں پر بتائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 جہتی حکمت عملی ہے ایک کہ وبا کے پھیلاؤ پر توجہ دے کر اسے قابو کرنا اور دوسرا مؤثر تعیناتیوں سے نظام صحت کو بہتر بنانا۔

مزید پڑھیں: ملک دوبارہ لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم

خیال رہے کہ این سی او سی چند ماہ قبل کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملکی وسائل کی نگرانی، اشتراک اور ترتیب دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

پاک نگہبان ایپلکیشن

اس کے علاوہ جمعہ کے روز پاک نگہبان کے نام سے ایک ایپلکیشن بھی متعارف کروائی گئی، اس ایپ کے ذریعے عوام کو ہسپتالوں کی معلومات اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اس سے بڑے ہسپتالوں پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 110 ہسپتال اس ایپلکیشن سے منسلک ہیں اور یہ ایپ ہنگامی صورتحال میں دیکھ بھال فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس ایپلکیشن کا ایک لنک کووِڈ 19 سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں این سی او سی نے واٹس ایپ 1166 ایمرجنسی نمبر بھی متعارف کروایا ہے جہاں ڈاکٹر اور طبی ورکرز اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں اور اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ایک دن میں 20 ہزار سے زائد ٹیسٹ

اس ایپلکیشن کو این سی او سی کے ریسورس منیجمنٹ سسٹم (آر ایس ایم) کے حصے کے طور پر متعارف کروایا گیا تا کہ کووِڈ 19 کے خلاف صحت کی سہولیات کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

آر ایس ایم سسٹم سے صوبے متعلقہ علاقں میں موجود ہسپتالوں میں دستیاب سہولتوں پر نظر ثانی کرسکتے ہیں اس نظام سے ملک کے 15 ہزار 459 ہسپتال منسلک ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت 14 سو وینٹیلیٹرز دستیاب ہیں جس میں سے 306 وینٹیلیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران این سی او سی نے ملک کے نظام صحت کو کووِڈ 19 عالمی وبا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے انتظامات کیے ہیں جبکہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی 400 سے بڑھ کر 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ تک پہنچ گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں

Ambreen Nadeem Jun 06, 2020 10:38am
Plz add link for pak nighban app

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025