سندھ میں ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ 40 اموات
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 34 ہزار 889 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیسز میں سے 984 کراچی میں سامنے آئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ آج 40 مزید مریض انتقال کرگئے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اموات کے بعد سندھ میں مجموعی طور پر جاں بحق مریضوں کی تعداد 615 ہوگئی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔