• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا واقعی آئمہ بیگ نے آریانا گرانڈے کی کاپی کی؟

شائع June 5, 2020
پاکستانی گلوکارہ کو امریکی گلوکارہ جیسے ہیئر اسٹائل کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: فیس بک
پاکستانی گلوکارہ کو امریکی گلوکارہ جیسے ہیئر اسٹائل کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: فیس بک

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ہسپانوی زبان کے امتزاج پر مبنی گانا (تے کیریو) ریلیز کیا تھا، جسے بہت سراہا بھی گیا تھا۔

تاہم اداکارہ کی حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصاویر دیکھنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے معروف گلوکارہ آریانا گرانڈے کے انداز کی کاپی کی۔

خصوصی طور پر آئمہ بیگ کے بالوں کے انداز اور ان کی جانب سے پونی پہننے کے بعد ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کے ہسپانوی امتزاج کے گانے کی دھوم

اپنے خلاف تنقید کے بعد آئمہ بیگ نے وضاحت کی کہ انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے آریانا گرانڈے کی طرح اپنے بال سجائے اور پونی لگائی، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں امریکی گلوکارہ جیسا بننے کا شوق ہے۔

مزید پڑھیں: آریانا گرانڈے کا نامور فیشن برانڈ کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ

اداکارہ نے وضاحت کی کہ کوئی بھی آریانا گرانڈے کی طرح بالوں میں پونی لگانے سے ان جیسا نہیں بن جاتا اور وہ بھی ان کی طرح بال سجانے سے آریانا گرانڈے کی طرح نہیں ہوئیں۔

گلوکارہ کے مطابق کسی کی طرح بال بنانے سے کوئی اس جیسا نہیں بن جاتا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
گلوکارہ کے مطابق کسی کی طرح بال بنانے سے کوئی اس جیسا نہیں بن جاتا—فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ آریانا گرانڈے کی طرح انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، گلوکارہ مومنہ مستحسن اور امریکی گلورہ سیلینا گومز کے ہیر اسٹائل اور میک اپ اسٹائل بھی پسند آتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ان جیسا بننا چاہتی ہیں۔

آئمہ بیگ کی حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے ہیئر اسٹائل کو امریکی گلوکارہ کی طرح دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
آئمہ بیگ کی حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کے ہیئر اسٹائل کو امریکی گلوکارہ کی طرح دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ نے کہا کہ ان پر خوامخواہ کی تنقید کرنا بند کی جائے، انہیں آریانا گرانڈے بننے کا شوق نہیں، انہوں نے صرف امریکی گلوکارہ کی طرح بال بنائے اور پونی سجائی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sheikh Jun 05, 2020 07:39pm
What's wrong with adopting a nice hairstyle. Remember Jennifer Aniston? At one point, her hairstyle was so popular that every other girl wanted to copy it. Stop harassing this kid.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024