• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

شائع June 5, 2020 اپ ڈیٹ June 13, 2020
پی سی بی نے بسمہ معروف کا اگلے سیزن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا—فائل/فوٹو:پی سی بی
پی سی بی نے بسمہ معروف کا اگلے سیزن کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا—فائل/فوٹو:پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 21-2020 کے لیے خواتین کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق یکم جولائی 2020 سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں اسپنر انعم امین اور بلے باز عمیمہ سہیل سمیت 9 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نئے کنٹریکٹ میں بین الاقوامی سطح پر شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کی ترقی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا مالی مشکلات کے شکار کھلاڑیوں، اسٹاف کی مدد کا اعلان

پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریوں کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

کٹیگری 'اے' میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد، 'بی' میں 30 جبکہ 'سی' میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہنے اور انہیں کھیل کی طرف مزید راغب کرنے کے لیے ایک نئی کٹیگری متعارف کروا دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنگ کٹیگری میں 16 سالہ سیدہ عروب شاہ، 15 سالہ عائشہ نسیم، منیبہ علی، فاطمہ ثنا، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبا نذیر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک مقابلوں میں میچ فیس اور انعامی رقم میں 100 فیصد، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پی سی بی نے بسمہ معروف کو سیزن 20-2021 کے لیے کپتان برقرار رکھنے جبکہ ہیڈ کوچ اقبال امام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹرل کنٹریکٹ میں اے یا بی کیٹیگری میرے لیے مسئلہ نہیں، سرفراز احمد

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقبال امام کی خدمات کو واپس ہائی پرفارمنس سیٹ اپ کے حوالے کرکے نئے کوچ کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔

سنٹرل کنٹریکٹ برائے 21-2020

کٹیگری اے: بسمہ معروف، جویریہ خان

کٹیگری بی: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور سدرہ نواز

کٹیگری سی: انعم امین، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل اور ندا ڈار

ایمرجنگ کنٹریکٹ لسٹ: سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم، منیبہ علی ، فاطمہ ثنا، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیراور سعدیہ اقبال

چیف سلیکٹر عروج ممتاز کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

قومی خواتین کرکٹ کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ایک طویل مشاورت کی، جہاں کھلاڑیوں کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سرفراز کی تنزلی، عامر، وہاب اور حسن محروم

عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ رواں سال بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بسمہ معروف اور جویریہ خان کو سiنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے والی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کو بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ میں ایک درجہ ترقی دے کر بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

عمیمہ سہیل اور انعم امین کی سنٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں کہا کہ عمیمہ سہیل کی کارکردگی میں تسلسل اور انعم امین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین باؤلنگ نے انہیں کنٹریکٹ دلانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے سبب ندا ڈار کی کٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے تاہم وہ ایک اہم رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی خواتین کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024