• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو شبلی فراز کی جگہ سینیٹ میں قائد ایوان کا عہدہ دے دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے نئے قائد ایوان کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا-فائل فوٹو: ڈان
وزیراعظم عمران خان نے نئے قائد ایوان کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا-فائل فوٹو: ڈان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں نیا قائد ایوان مقرر کردیا۔

سینیٹ میں بطور قائد ایوان شہزاد وسیم کے تقرر کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سینٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز کے وفاقی وزیر بننے کے بعد نئے قائد ایوان کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم نے اپنے خط میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کیا تھا۔

خیال رہے کہ سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالا تھا لہذا ان کی جگہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائد ایوان بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ ایوان مقرر کردیا

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم پنجاب اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مجموعی طور پر 351 ووٹوں میں سے 181 ووٹ لے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان کو شکست دی، لیگی رہنما نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا تھا۔

ڈاکٹر وسیم تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں اور ماضی میں سیاسی جماعتوں کے خارجہ امور پر عمران خان کے مشیر بھی رہے ہیں۔

وہ 08-2002 کے درمیانی عرصے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہے۔

بعدازاں انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں بطور وزیر ریاستی امور فرائض انجام دیئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024