• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

2020 میں سب سے زیادہ کمانے والی 100 شخصیات

شائع June 5, 2020
کایلی جینر نے ایک سال میں 59 کروڑ ڈالر کمائے—فوٹو: مارکیٹ واچ
کایلی جینر نے ایک سال میں 59 کروڑ ڈالر کمائے—فوٹو: مارکیٹ واچ

معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح سال 2020 کی سب سے زیادہ کمانے والی دنیا بھر کی 100 شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

’فوربز‘ فہرست کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی شوبز و کھیل کے شعبے کی شخصیات کی کمائی میں واضح کمی دیکھی گئی جب کہ اس سال مجموعی طور پر 100 شخصیات نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 کروڑ ڈالر کم کمائے ہیں۔

اس سال سب سے زیادہ کمانے والی 100 شخصیات نے مجموعی طور پر 6 ارب 10 کروڑ ڈالر کمائے، جس میں سے صرف ایک ہی شخصیت کی کمائی 59 کروڑ ڈالر ہے۔

حیران کن طور پر اس سال سے سب سے زیادہ کمانے والی شخصیت 22 سالہ ٹی وی اسٹار و ماڈل کایلی جینر ہیں، جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 59 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔

یہ بھی پڑھیں: کایلی جینر پر بہت زیادہ امیر نظر آنے کے لیے جھوٹ بولنے کا الزام

کایلی جینر کو فوربز نے حال ہی میں سب سے کم عمر ارب پتی بننے والی فہرست سے خارج کیا تھا، میگزین کے مطابق کایلی جینر نے ارب پتی بننے سے متعلق حقائق کو خفیہ رکھا، میگزین نے انہیں 2019 میں دنیا کی کم عمر ارب پتی قرار دیا تھا۔

کایلی جینر گزشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری شخصیت تھیں—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
کایلی جینر گزشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری شخصیت تھیں—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

فوربز کی 2020 کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ کمانے کے حوالے سے 25 ویں نمبر پر ہیں گزشتہ برس وہ پہلے نمبر پر تھیں۔

سال 2019 میں ٹیلر سوئفٹ کی کمائی 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی، رواں سال ان کی کمائی ساڑھے 6 کروڑ ڈالر سے بھی کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں: 2019 کی ریکارڈ کمائی کرنے والی شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ سرفہرست

کایلی جینر گزشتہ برس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھیں اور انہوں نے گزشتہ سال 17 کروڑ ڈالر کمائے تھے مگر رواں سال کورونا کے باوجود انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے تین گنا زیادہ پیسے کمائے اور ان کی مجموعی کمائی 59 کروڑ ڈالر رہی۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں بھارت سے صرف ایک ہی شخصیت بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار جگہ بنانے میں کامیاب گئے اور وہ فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ گزشتہ سال پہلے نمبر پر تھیں، اس سال 25 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹیلر سوئفٹ گزشتہ سال پہلے نمبر پر تھیں، اس سال 25 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

اکشے کمار نے گزشتہ 12 ماہ میں 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک کی کمائی کی، حیران کن طور پر چینی سپر اسٹار جیکی چن، ہولی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیاز، گلوکارہ ریانا، ادکار ول سمتھ، ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ، ٹریوس اسکاٹ اور اوپرا ونفرے بھی کمائی میں ان سے پیچھے رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں اس فہرست میں کایلی جینر 59 کروڑ امریکی ڈالر کمائی کے ساتھ سرفہرست رہیں، وہیں ان کے بوائے فرینڈ اور ان کی بیٹی کے باپ گلوکار ٹریوس اسکاٹ تین کروڑ 95 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ 82 ویں نمبر پر رہے۔

فوربز کی فہرست میں اکشے کمار واحد بھارتی شخص ہیں، وہ 52 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
فوربز کی فہرست میں اکشے کمار واحد بھارتی شخص ہیں، وہ 52 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ 22 سالہ ماڈل کایلی جینر کی کمائی ایک طرف اور ایک درجن بڑے اسٹارز و کھلاڑیوں کی کمائی دوسری طرف لیکن پھر بھی کایلی جینر کی کمائی ان سے زیادہ ہے۔

فہرست میں کایلی جینر کی سوتیلی بہن اور معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن کمائی کرنے کے حوالے سے 48 ویں نمبر پر ہے جب کہ ان کے منگیتر گلوکار کائنے ویسٹ 17 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کم کارڈیشن اس سال 48 ویں نمبر پر ہیں، گزشتہ سال 26 ویں نمبر پر تھیں—فائل فوٹو اے ایف پی
کم کارڈیشن اس سال 48 ویں نمبر پر ہیں، گزشتہ سال 26 ویں نمبر پر تھیں—فائل فوٹو اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024