اسلام آباد میں ریکارڈ 402 کیسز، مزید 3 اموات کی تصدیق
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جو وائرس کے پھیلاؤ کی ابتدا میں کافی کم متاثر تھا وہاں اب کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
سرکاری سطح پر جاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک روز میں ریکارڈ 402 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 3مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نئے اضافے کے بعد اب تک اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3544 سے بڑھ کر 3946 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں