• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امارات، اتحاد اور قطر ایئرلائنز کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان

شائع June 5, 2020
امارات اور قطرایئرویز نے پاکستان کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: رائٹرز
امارات اور قطرایئرویز نے پاکستان کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: رائٹرز

متحدہ عرب امارات میں پابندی کے خاتمے کے بعد امارات اور اتحاد ایئرلائن نے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اور دونوں ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے بھی پروازیں بحال کردی ہیں۔

دنیا کی بڑی ترین ایئر لائنز میں سے ایک امارات ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ 15 جون سے ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں 29 مقامات کے لیے ٹرانزٹ فلائٹس چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: ویکسین پر سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں، بل گیٹس

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امارات نے اپنے بیان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی 8جون سے فلائٹس چلانے کا اعلان کیا۔

ابوظہی کی اتحاد ایئرلائنز نے البتہ 10 جون سے یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا کے 20 شہروں کے لیے مسافر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بدھ کو پروازوں پر عائد پابندیاں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد ختم کردی گئی تھیں جہاں مارچ میں اکثر خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے سبب پروازیں بند کردی گئی تھیں۔

اس کے بعد سے مقامی سطح پر پابندیوں کے سبب محض چند مخصوص نوعیت کی فلائٹس کو چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش کے اجازت نامے کے حامل افراد کے علاوہ غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے اور ملک میں موجود غیرملکیوں کو بھی وطن واپسی لوٹنے سے قبل اماراتی حکومت سے اجازت لینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت سنادی

جمعرات کو قطر ایئرویز نے بھی پاکستان کے متعدد شہروں سمیت بنکاک اور بارسلونا سمیت 40 سے زائد مقامات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

ایئرلائن نے جلد ہی برلن اور نیویارک کے لیے بھی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب ترکی نے بھی جون میں 40 ملکوں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور 15 ممالک نے اس کے بدلے ترکی کے لیے فلائٹس چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں لیکن وائرس سے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ملک کے اندر فلائٹس پیر سے شروع کردی گئی تھیں جس کے بعد اگلے مرحلے میں بین الاقوامی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے گلگت بلتستان میں ثقافتی ورثے کے حوالے سے بھارتی اعتراضات مسترد کردیے

ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کریس میلوگلو نے کہا کہ ہم پانچ مرحلوں میں جون میں پروازیں شروع کریں گے اور محفوظ انداز میں فلائٹس شروع کرنے کے لیے 92ممالک سے رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران ہم ایک انتہائی عنصر پیچھے چھوڑ آئے ہیں اور اب ہمیں اپنے عالمی تعلقات اور تجارت کو دوبارہ بحال کرنا ہو گا۔

جن 15 ممالک نے ترکی کے لیے فلائٹس چلانے کا وعدہ کیا ہے ان میں اٹلی، سوڈان، متحدہ عرب امارات، البانیہ، جورڈن، بیلاروس، جورڈن اور مراکش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے 4ہزار 609 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 65ہزار سے زائد متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر متعدد ملکوں نے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں اور تمام بڑی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024