گوگل سرچ میں مطلوبہ نتائج دریافت کرنا اب مزید آسان
ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔ خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔ اور سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں مگر اکثر اپنی مطلوبہ معلومات کو دریافت کرنا دردسر بن جاتا ہے۔
تاہم اب گوگل نے مطلوبہ معلومات کو تلاش کرنے کا عمل آسان بنانے کی کوشش کی ہے اور اس کے لیے کسی ویب سائٹ کے متعلقہ شعبوں کو زرد کرنا شروع کردیا ہے۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسنیپٹس نامی فیچر متعارف کرایا ہے جس میں باکسز کی شکل میں مطلوبہ نتائج ٹاپ سرچ رزلٹس میں نظر آئیں گے، تاکہ صارف کو کسی ویب سائٹ کو اوپن کی کرنے کی ضرورت نہ رہے اور اگر سائٹ اوپن کریں تو مطلوبہ معلومات زرد رنگ میں ہائی لائٹ نظر آئے۔
درحقیقت اگر مطلوبہ معلومات کسی ویب پیج میں سب سے آخر میں بھی ہوگی تو سرج رزلٹ پر کلک کرنے پر براؤزر خودکار طور پر اسکرول کرکے نیچے لے جائے گی۔
گوگل کے مطابق اس فیچر پر کافی عرصے سے کام ہورہا ہے اور پہلے 2018 میں اے ایم پی پیجز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
اس کے بعد فیچر کی آزمائش گزشتہ سال ایچ ٹی ایم ایل پیجز پر شروع کی گئی اور گزشتہ ہفتے اسے باقاعدہ طور پر متعارف کردیا گیا ہے۔
گوگل نے آفیشل سرچ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک ٹوئٹ میں اس کی بھی تصدیق بھی کی۔
یہ فیچر اکثر سرچ درخواستوں پر کام کرتا ہے مگر کئی بار ناکامی کا بھی سامنا ہوتا ہے اور موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر کروم میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گوگل سپورٹ پیج کے مطابق یہ فیچر کچھ صارفین کے پسند کے براؤزرز میں محدود حد تک کام کرے گا جیسے مائیکرو سافٹ ایج یا سفاری پر مطلوبہ معلومات ویب پیج پر زرد رنگ میں نظر نہیں آئے گی۔
یہ گوگل سرچ میں کافی اچھی تبدیلی ہے مگر ہوسکتا ہے کہ عام صارفین کے لیے اسے استعمال کرنا مشکل ہو مگر امکان ہے مستقبل قریب میں گوگل کی جانب سے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں