• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اداکارہ روبینہ اشرف میں کورونا کی تصدیق

روبینہ اشرف نے ڈان سے گفتگو کے دوران کورونا کی تصدیق کی—فائل فوٹو: فیس بک
روبینہ اشرف نے ڈان سے گفتگو کے دوران کورونا کی تصدیق کی—فائل فوٹو: فیس بک

معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونی کی تصدیق کردی۔

گزشتہ 2 دن سے معروف اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹس پر کورونا سے متعلق خبریں وائرل تھیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبعیت زیادہ اچھی نہیں۔

ڈان امیجز سے مختصر بات کے دوران روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبعیت بہت زیادہ اچھی نہیں۔

روبینہ اشرف سے قبل معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز سمیت ان کی بیٹی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر، یاسر نواز اور اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق

علاوہ ازیں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

چند دن قبل سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی طبعیت انتہائی تشویش ناک ہونے کی افواہیں بھی تھیں مگر اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

سکینہ سموں خود سے متعلق جھوٹی خبروں پر برہم

روبینہ اشرف کی طرح معروف اداکارہ سکینہ سموں کے حوالے سے بھی خبریں تھیں کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تاہم اداکارہ نے خود سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد ایک ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے چند دن قبل ایک صحافی نے رابطہ کیا اور وہ بار بار ان سے صحت سے متعلق سوالات کیے جا رہے تھے۔

اداکارہ نے کسی صحافی کا نام لیے بغیر ہی بتایا کہ انہوں نے صحافی کو بتایا کہ وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں اور پھر انہوں نے مذکورہ صحافی کا نمبر واٹس ایپ پر بلاک کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں شائع ہونا شروع ہوئیں۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں ایک جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں اداکارہ کے کورونا کے باعث چل بسنے کی خبر دی گئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الٰہی کھچی بھی کورونا کے باعث چل بسے تھے۔

مزید پڑھیں: معروف اسٹیج و ٹی وی اداکار صغیر الٰہی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

صغیر الہٰی کھچی کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تھا اور ان کے دیگر اہل خانہ اور رشتہ دار بھی وبا میں مبتلا ہوچکے تھے جب کہ ان کے محلے کے 10 افراد بھی کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔

پاکستان میں اگرچہ گزشتہ ماہ مئی کے وسط کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی تھی، تاہم ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں 2 جون کو ہی 4 ہزار تک نئے کیسز سامنے آئے تھے جب کہ مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پاکستان بھر میں تین مئی کی دوپہر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد78 ہزار 824 تک جا پہنچی تھی جب کہ اموات کی تعداد 1678 تک جا پہنچی تھی۔

ملک میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ سندھ میں ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد جب کہ پنجاب مریضوں کے حوالے سے 28 ہزار کے قریب مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024