اسلام آباد میں ایک دن میں 300 سے زائد کیسز اور 2 اموات
اسلام آباد جو ابتدا میں وائرس سے کافی کم متاثر تھا وہاں اب کیسز میں درجنوں کے بجائے سیکڑوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک روز میں مزید 304 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس نئے اعداد و شمار کے بعد اسلام آباد میں اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 2589 سے بڑھ کر 2893 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 28 سے بڑھ کر 30 ہوگئی۔