• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویوو کے فلیگ شپ ایکس 50 سیریز کے فونز متعارف

شائع June 1, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے رواں سال کے پہلے فلیگ شپ فونز ایکس 50 سیریز کی شکل میں متعارف کرادیئے ہیں۔

اس سیریز کے فونز کی خاص بات اس کے مین کیمرے میں ہیوی ڈیوٹی اسٹیبلائزیشن سسٹم ہے جس کا موازنہ کمپنی نے پروفیشنل کیمروں سے کیا ہے، جبکہ انہیں منفرد انداز سے ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس سیریز کے 3 فونز ایکس 50، ایکس 50 پرو اور ایکس 50 پرو پلس ایک آن لائن ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، تینوں میں فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے۔

ایکس 50

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں 6.5 انچ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا گیا جو ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

4200 ایم اے اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جو ایف 1.6 آپرچر، 4 ایکسز او آئی ایس سے لیس ہے۔

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل پورٹریٹ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے اتھ ہے جبکہ وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.1 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 10.5 سے کیا گیا ہے۔

ایکس 50 پرو

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون کا ڈسپلے بھی 6.56 انچ کا ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر پلس سپورٹ دی گئی ہے مگر اس ڈیوائس میں کرو ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ ایکس 50 میں فلیٹ ڈسپلے موجود ہے۔

اس فون میں بھی 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

4315 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر اور گمبل او آئی ایس دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا، 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا 60 ایکس ہائبرڈ زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ چوتھا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر ہے۔

فون میں فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ ہے جبکہ وائی فائی سکس اور بلیوٹوتھ 5.1 سپورٹ دی گئی ہے۔

ایکس 50 پرو پلس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ تینوں میں سب سے طاقتور فون ہے جس کا ڈسپلے بھی 6.56 انچ کا ہے مگر اس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جبکہ باقی فیچرز دونوں فونز جیسے ہیں۔

اس میں طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئئی ہے۔

4315 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیموں کا سیٹ اپ ہے مگر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.3 جی این 1 کاسٹیوم سنسر ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ رات میں اس کی ویڈیوز اور تصاویر زبردست ہوتی ہیں اور تینوں فونز میں سپر نائٹ موڈ اور ایسٹرو موڈ دیا گیا ہے جو رات کو آسمان کی شفاف تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا 60 ایکس ہائبرڈ زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا میکرو شاٹس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ چوتھا 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا ہے جو 2 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس ہے۔

ویوو ایکس 50 6 جون سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3498 چینی یوآن (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3898 یوآن (89 ہزاار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ویوو ایکس 50 پرو 12 جون سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4298 یوآن (98 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4698 یوآن (ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ویوو ایکس 50 پرو پلس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4998 یوآن (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5498 یوآن (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 5998 یوآن (ایک لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا اور یہ صارفین کو جولائی میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024