• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ندا یاسر نے کورونا سے متعلق اپنی صحت کی افواہوں کو مسترد کردیا

شائع June 1, 2020
اداکارہ کی حالت بگڑنے کی افواہیں چل رہی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی حالت بگڑنے کی افواہیں چل رہی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر سمیت ان کی بیٹی میں گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ ان کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والے اداکار نوید رضا بھی اس وبا سے متاثر ہوئے تھے۔

جس کے بعد ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ ندا یاسر کے مارننگ شوز میں شرکت کرنے والی کچھ شخصیات اور ان کے عملے کے کچھ ارکان بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تاہم اداکارہ کا دعویٰ تھا کہ ان کے عملے سمیت گھر کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی جب کہ ان کے بیٹوں میں بھی کورونا وائرس منتقل نہیں ہوا۔

اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بیٹی اور ان کے شوہر اداکار یاسر نواز اور ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہوئے۔

اس کے علاوہ ان کے شو میں اداکار نوید رضا کے ساتھ شرکت کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے بھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا مگر اس کا نتیجہ بھی منفی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر، یاسر نواز اور اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق

اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر میں کورونا کی تشخیص کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے شوبز شخصیات سمیت ان کے مداح بھی پریشان نظر آئے جبکہ ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

اداکارہ کے پروگرام میں شامل ہونے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے پروگرام میں شامل ہونے والے اداکار نوید رضا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

تاہم گزشتہ چند دن سے اداکارہ ندا یاسر کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیل گئیں جس کے بعد اب میزبان نے ان افواہوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کردی۔

ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ کے ساتھ گھر پر ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں غلط دعوے کیے جا رہے تھے اور بتایا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر ان کی صحت خراب ہوگئی۔

مزید پڑھیں: معروف اسٹیج و ٹی وی اداکار صغیر الٰہی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یاسر حسین کے مقابلے ندا یاسر کی طبعیت زیادہ خراب ہوچکی ہے اور انہوں نے مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے، تاہم ایسی ویڈیوز میں کوئی مستند ذریعہ نہیں دیا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلنے کے بعد ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے جبکہ وہ گھر پر ہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے وہ بلکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ گھر میں ہی ہیں اور ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024