• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: سابق چیئرمین میٹرک و انٹر بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے

شائع June 1, 2020
انتقال سے قبل وہ ضیاالدین یونیورسٹی کے ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض سرانجام دے رہے تھے —فائل فوٹو: ڈان
انتقال سے قبل وہ ضیاالدین یونیورسٹی کے ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض سرانجام دے رہے تھے —فائل فوٹو: ڈان

کراچی: نامور ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی مختصر علالت کے بعد نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

پروفیسر انوار احمد زئی کو اتوار (31 مئی ) کو نماز عصر کے بعد یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے)، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی(بی ایس ای کے) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

وہ ای ڈی او کراچی اور صوبائی محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہے۔

انتقال سے قبل پروفیسر انوار احمد زئی ضیاالدین یونیورسٹی کے ایگزامینیشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑے ہیں، ان کا بیٹا سول سروس پاکستان (سی ایس پی) افسر ہے جبکہ بیٹی ڈاکٹر ہے۔

علاوہ ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور ضیاالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت کئی افراد نے پروفیسر انوار احمد زئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔


یہ خبر یکم جون، 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024