• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
Live Covid 2019

تاریخ میں پہلی مرتبہ نیو جرسی کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پرواز

شائع June 1, 2020

امریکا نے براہ راست پروازوں کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 207 پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے نیو جرسی روانہ ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی جہاز نے نیو جرسی سے براہِ راست پرواز کے لیے اڑان بھری۔

واضح رہے کہ امریکا نے 11 ستمبر کے حملوں کے بعد سے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان کو براِ راست پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025