• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

افواہیں حقیقت میں تبدیل، شہروز سبزواری اور صدف کنول ایک ہوگئے

شائع May 31, 2020
دونوں نے لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے نکاح کیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے نکاح کیا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے اچانک سادگی سے نکاح کرکے ان تمام افواہوں کو ختم کردیا جو ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ سے جاری تھیں۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب کہ شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

ابتدائی طور پر شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے بھی شہروز سبزواری کے اہل خانہ نے تردید کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

علیحدگی کی تصدیق ہوتے ہوئی سائرہ یوسف اور شہبروز سبزواری کے درمیان طلاق کی خبریں بھی سامنے آئیں اور ابتدائی طور پر طلاقوں کی خبروں کو بھی افواہ قرار دیا گیا تھا۔

سائرہ اور شہزور نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک
سائرہ اور شہزور نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: فیس بک

خبریں تھیں کہ پر شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان بڑھتی قربتوں کی وجہ سے اداکار سے اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

اگرچہ علیحدگی کی خبروں پر شہروز سبزواری نے وضاحتی بیان دیے تھے تاہم سائرہ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا اور ماڈل صدف کنول نے بھی اپنا نام آنے پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

تاہم مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

سائرہ اور شہزور کو ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ اور شہزور کو ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوگئی

دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

دونوں نے طلاق کی خاص وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی۔

تاہم دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

اور طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کردی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق صدف اور شہروز کے درمیان ایک ایونٹ میں ساتھ پرفارمنس کے بعد تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس کے مطابق صدف اور شہروز کے درمیان ایک ایونٹ میں ساتھ پرفارمنس کے بعد تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مداحوں کو ایک ہونے کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئی زندگی کی شروعات سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام یوزر نام بھی تبدیل کردیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام یوزر نام بھی تبدیل کردیا—اسکرین شاٹ

تصاویر میں صدف کنول نے سرخ جب کہ شہروز سبزواری نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور تصاویر سے اندازہ ہوتا ہےکہ دونوں نے سادگی سے نکاح کیا اور نکاح کی تقریب میں صرف انتہائی قریبی افراد نے شرکت کی۔

شہروز سے نکاح کے بعد صدف کنول نے جہاں ان کے ساتھ عروسی جوڑے میں لی گئی تصویر شیئر کی، وہیں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا یوزر نام بھی تبدیل کرتے ہوئے صدف سبزواری کردیا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024