• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خانیوال مسافر بس الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

شائع May 31, 2020
حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے—تصویر:سجاد اکبر شاہ
حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے—تصویر:سجاد اکبر شاہ

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں قومی شاہراہ ملتان روڈ پر صبح سویرے لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ پل رانگو کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس پل سے 15فٹ نیچے سروس روڈ پر گر گئی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم جن 4 شدید زخمی افراد کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا تھا بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے ان میں سے 3 کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

جاں بحق افراد کی شناخت دانیال، عادل سعید، تیمور، شہباز، نجیب الله، زکریا بیگم، عبدالستار، مدثر، رخسانہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال میں بس حادثہ، 15 افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے بس کا ڈھانچہ کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جس میں سے 27 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال داخل کروایا جبکہ 4 شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو انچارج ڈاکٹر اعجاز انجم، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی موقع پر پہنچ گئےاور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سینٹر کے تمام ڈاکٹروں کو ہنگامی طور ڈیوٹی پر بلوایا اور زخمیوں کی عیادت کرنے کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

دوسری جانب جادثے کی وجوہات بتاتے ہوئے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پل سے نیچے جا گری۔

مزید پڑھیں: خانیوال: مسافر بس کا ٹریلر سے تصادم، 11 افراد ہلاک

اس سے قبل دسمبر 2017 میں لاہور سے راجن پور جانے والی بس تیز رفتاری اور شدید دھند کے باعث ٹریلر سے ٹکرا نے کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

22 اکتوبر 2015 کو خانیوال میں ایک تیز رفتار بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

اسی طرح سال 2014 مئی میں خانیوال میں ایک ٹرک اور وین میں تصادم سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024